انیس احمد قائم خانی کی ڈسٹرک سینٹرل آفس آمد، کارکنان اور ذمہ داران سے ملاقات
تفصیلات کے مطابق صدر پاک سرزمین پارٹی انیس قائم خانی کی ڈسٹرکٹ سنٹرل آفس آمد۔ انہوں نے وہاں موجود کارکنان اور ذمہ داران سے ملاقات کی۔ اس موقع پر فنانس سیکریٹری پاک سرزمین پارٹی شاکر علی، ڈسٹرکٹ سینٹرل کے صدر و نشنل کونسل ممبر عبداللہ شیخ اور نیشنل کونسل ممبر عادل صدیقی بھی موجود تھے۔
صدر پاک سرزمین پارٹی انیس قائم خانی نے ڈسڑکٹ سینٹرل میں موجود مختلف یوسی کا دوراہ بھی کیا۔ جہاں انہوں نے بلدیاتی الیکشن نامزد امیدواران سے بھی ملاقات کی۔ صدر پاک سرزمین پارٹی انیس قائم خانی کی امد کے موقعہ پر بڑی تعداد میں کارکنان نے شرکت کی۔